Dec ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا جنسی اسکینڈل،تحقیقات کے لئے امریکی کانگریس کا مطالبہ

امریکی کانگریس کے پچاس سے زائد ڈیموکریٹ اراکین نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ان عورتوں کی شکایات پر غور کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جنھوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ان کا جنسی استحصال کیا ہے۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے پچاس سے زائد ڈیموکریٹ اراکین نے  ایک مکتوب مراسلے میں اعلان کیا ہے کہ ان عورتوں کی شکایات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا جنھوں نے ٹرمپ کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔اس خط میں، کہ جسے امریکی کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کو ارسال کیا گیا ہے، ان سترہ عورتوں کے نام بھی بتائے گئے ہیں جنھوں نے امریکی صدر ٹرمپ پر ان کا جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔اس مراسلے پر امریکی کانگریس کے چھپّن اراکین نے دستخط کئے ہیں جن میں کانگریس کی تمام ڈیموکریٹ خواتین اراکین شامل ہیں۔گذشتہ دو برس کے دوران ٹرمپ کے خلاف بارہ سے زائد خواتین نے الزام لگایا ہے کہ سیاست میں آنے سے قبل کے برسوں میں ٹرمپ نے ان کا جنسی استحصال کیا ہے۔

ٹیگس