Dec ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع کی منظوری

یورپی سربراہوں نے روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے یوکرین کے معاملے پر روس کے خلاف عائد پابندیوں میں مزید چھے ماہ کی توسیع کر دی ہے۔روس کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مینسک معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں ایک رپورٹ یورپی کونسل کو پیش کی ہے جس کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آغاز سن دوہزار چودہ میں اس وقت کیا تھا جب ملائیشیا کا ایک مسافر بردار طیارہ یوکرین میں لڑائیوں والے علاقے پر پرواز کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔مغربی ممالک روس کے حمایت یافتہ گروہوں کو مذکورہ طیارے کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔یوکرین کے مشرقی علاقوں میں سن دوہزار چودہ سے سرکاری فوجوں اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور دعوی کیا جاتا ہے کہ علیحدگی پسندوں کو روس کی حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس