Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں باشندوں نے مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے سلسلے میں صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف ہفتے کی رات مسلسل تیسرے ہفتے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

صیہونی اخبار ہاآریٹز کے مطابق صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف کئے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے میں دس ہزار افراد نے شرکت کی۔
دو اور نو دسمبر کو بھی نتن یاہو کے خلاف اسی قسم کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔ صیہونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر دو مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے نتن یاہو سے مستعفی ہونے اور مالی بدعنوانیوں کے سلسلے میں تحقیقات کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس