پوپ کی جانب سے مہاجروں پر مسلط کردہ مصائب و آلام کی مذمت
Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسیس نے ملک بدر کئے جانے والے پناہ گزینوں پر مسلط کئے جانے والے مصائب وآلام کی شدید مذمت کی ہے۔
فرانس پریس کے مطابق دنیائے کیتھولک کے مذہبی رہنما پوپ فرانسیس نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولات باسعادت کی مناسبت سے ایک بیان میں مہاجروںاور تارکین وطن کے سلسلے میں برتے جانے والے رویے کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مہاجروں کی مہمان نوازی کرنے کا مطالبہ کیا۔پوپ فرانسیس نے کہا کہ آج جس غلط بات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کو ان کے وطن اور رشتے دار اور خاندان والوں سے دور کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مشرق وسطی کے علاقے اور بعض افریقی ملکوں میں مغربی ملکوں نے جنگ کی آگ بھڑکا کر دسیوں لاکھ لوگوں کو ترک وطن اور دیگر علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا ہے۔