امریکہ میں سیاہ فاموں کی تحریک کی ایک شخصیت چل بسی
امریکہ میں سیاہ فام تحریک کی ایک ممتاز شخصیت اریکا گارنر کا انتقال ہو گیا۔
فرانس ٹوئنٹی فور ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام تحریک کی ایک اہم لیڈر اور اریک گارنر کی ستائیس سالہ بیٹی اریکا گارنر کی موت سے امریکہ میں تمام لیبرل افراد کو سخت دھچکا لگا ہے۔اریک گارنر امریکہ کے ایک سیاہ فام شہری تھے جنھیں امریکی پولیس نے دو ہزار چودہ میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد پورے امریکہ میں وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔تاہم امریکی عدالت نے اریک گارنرکے قاتل سفید فام امریکی پولیس اہلکار کو بری کر دیا تھا جس کے بعد امریکی عدلیہ کے اس اقدام پر بھی ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔اریک گارنر کی بیٹی نے پھر پولیس تشدد کے خلاف سیاہ مفام شہریوں کی تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور اس سلسلے میں انھوں نے بڑی تعداد میں مقالے بھی تحریر کئے۔امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے جینے کا حق نامی تحریک، سیاہ فام شہریوں کی ایک اہم تحریک ہے جو دو ہزار بارہ میں ریاست فلوریڈا میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک نہتے سیاہ فام نوجوان امریکی شہری، ٹریوون مارٹین کے قتل کے بعد وجود میں آئی ہے۔