نتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ
Jan ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صیہونی حکومت کی کابینہ اور وزیراعظم نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
تل ابیب سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے ہزاروں افراد نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کی مالی بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔
مسلسل چھٹے ہفتے ہونے والے مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ بدعنوان عناصر اپنے گھر جاؤ۔
اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے حیفا اور عفولہ شہروں میں بھی ہوئے۔ نتن یاہو سے اب تک مالی بدعنوانی کے معاملے میں کئی بار باز پرس ہوچکی ہے۔