سلامتی کونسل کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری صدر نے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے عبوری صدر غیرت عمراف نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتہ کو علاقائی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے 9 مرتبہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے ایران کی جانب سے عمل درآمد کی تصدیق کی ہے جس کا ہم بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔
امریکی کانگریس کے قانون کے مطابق جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کی جانب سے اس پر عمل در آمد کرنے کی رپورٹ ہر 90 روزمیں کانگریس میں پیش کرنا ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 اکتوبر 2017 کو جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کانگریس پر چھوڑ دیا.
اب 90 دن کا اختتام قریب ہے اور امریکی صدر کو جنوری کے اوسط تک ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوگا۔