امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 29 ہلاک و زخمی
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں کم از کم گیا رہ افراد ہلاک اور اٹھارہ دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکہ میں تشدد و فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ٹیکساس، جورجیا اور کیرولینا میں رونما ہوئے۔ امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں فائرنگ کے ایک سو بتّیس واقعات میں سینتالیس افراد ہلاک اور چھیانوے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کو اسلحہ رکھنے کی آزادی حاصل ہے اور کوئی بھی کبھی بھی فائرنگ کر کے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے جس کے نتیجے میں ہر سال امریکہ میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کمپنیوں کی طاقتور لابی، ملک میں اسلحہ کی فروخت کو محدود کرنے کے لیے قانون سازی میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرتی رہتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کو اسلحہ لابی کا اہم ترین حامی تصور کیا جاتا ہے۔