لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے بیت المقدس کی حمایت میں مظاہرہ
Jan ۰۹, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
برطانیہ کے سرگرم مسلمانوں نے بیت المقدس کے خلاف امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں لندن میں امریکی سفارت خانے کےباہر مظاہرہ کیا۔
لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں، پاکستانیوں اور برمنگھم مساجد کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔برطانیہ میں فلسطین ارگنائزیشن کے چیئرمین حافظ الکرمی نے اس بارے میں کہا کہ اس مظاہرے میں غیر عرب فلسطینیوں کی شرکت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ فلسطینیوں کا پیغام عالمی اہمیت کا حامل ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے بیت المقدس خاص اہمیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو فلسطینی عوام، پوری دنیا کے مسلمان اور حریت پسند لوگ کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے