لیبیا میں 100 پناہ گزین سمندر میں لاپتہ
Jan ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
لیبیا میں افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے 100غیر قانونی پناہ گزین سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
لیبیا کی بحریہ کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق بحریہ کی امدادی ٹیموں نے متعدد کشتیوں میں سوار ہو کر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 279 غیر قانونی پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم سو کے قریب پناہ گزین تاحال لاپتہ ہے جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ڈوب گئے ہیں۔
گزشتہ اتوار کو لیبیا کی بحریہ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے سمندر میں پھنسے 272 پناہ گزینوں کو بچالیا تھا، زیادہ تر افراد کا تعلق افریقی ممالک سے بتایا گیا ہے۔