Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے مقابلے میں استقامت پر شمالی کوریاکی تاکید

شمالی کوریا کے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں اگر آئندہ سو سال تک بھی عائد رہیں تو بھی ان کے ملک کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا اور شمالی کوریا ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ سائنس و ٹیکنالوجی پر ہمارے ملک کی خاص توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے اگرہمارے دشمن ہم پر دس یا ایک سو سال تک بھی پابندی عائد کریں تو ہمیں کسی خاص مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔
شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ غیر ملکی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہمارے پاس توانائی اس لئے ہے کہ ہم نے اغیار سے کبھی بھی خود کو وابستہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری توانائیاں ہماری اپنی اقتصادی قوت ہے اور شمالی کوریا کے ماہرین کی اپنی سرگرمیاں ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کا یہ بیان سلامتی کونسل کی جانب سے پیونگ یانگ کے ایٹمی اور میزائلی پروگراموں کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹیگس