سوئزرلینڈ میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری
Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
ہزاروں لوگوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سوئزرلینڈ کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔
پریس ٹی وی کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین زیورخ، جنیوا، لوزان اور فری برگ کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے امریکی صدر کے دورہ سوئزرلینڈ کی مذمت میں نعرے لگائے۔
سوئزرلینڈ میں پچھلے چند روز سے امریکی صدر کے دورے کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ مظاہرین ڈیووس سٹی میں مظاہروں پر عائد کی جانے والی پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سوئزر لینڈ کی ٹریڈ یونینوں اور سماجی تنظیموں نے ڈیووس اقتصادی فورم میں امریکی صدر کی شرکت کی خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔
ڈیووس اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس منگل سے سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوا ہے اور آئندہ جمعے تک جاری رہے گا۔