افریقی یونین کی ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی
افریقی یونین نے تمام ملکوں کے سربرا ہوں سے امریکی صدر کے توہین آمیز بیان کا جواب دینے کی اپیل کی ہے۔
ایتھوپیا سے ہمارے نمائندے کے مطابق افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فکی محمد نے ادیس آبابا میں تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقی رہنماؤں کو ٹرمپ کے غیر مہذب بیان پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز کے بعد افریقی یونین کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔افریقی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ براعظم افریقہ کو ٹرمپ کے نفرت انگیز بیان اور افریقہ کو آئسولیٹ کرنے کے رجحان سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے اور انروا کی امداد بند کرنے کے معاملے پر بھی خاموش نہیں رہے گا قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں انتہائی توہین آمیز بیان دیتے ہوئے، افریقی ملکوں کو کچرے کا ڈھیر قرار دیا تھا۔