روس کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
امریکی وزارت خزانہ نے متعدد روسی حکام اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے اپنے تازہ ترین اقدام کے تحت روس کے مزید اکیس عہدیداروں اور نو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں-
امریکا کا الزام ہے کہ ان روسی شخصیتوں اور کمپنیوں نے زیمنس کمپنی کے گیس ٹربائین کو جزیرہ نمائے کریمیا میں منتقل کیا ہے-
جن روسی حکام پر امریکا نے پابندی عائد کی ہے ان میں روس کے نائب وزیرتوانائی آندرے چرزوف بھی شامل ہیں-
نئی امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ روسی حکومت نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری تدابیر اپنالی ہے اور جلد ہی امریکا کے خلاف روس کی نئی پابندیوں کی فہرست جاری کی جائے گی-
واشنگٹن نے روس پر امریکا کے گذشتہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کا بھی الزام عائد کیا ہے- البتہ ماسکو نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے-
جزیرہ نمائے کریمیا کی یوکرین سے علیحدگی کے بعد سے امریکا اور یورپی یونین نے روس کے خلاف متعدد پابندیاں عائد کر دی ہیں-