Feb ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی اسرائیل پر مہربانیاں

سعودی عرب کی جانب سے 70 سال بعد اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کرنے کی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے 70 سال بعد اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کی پابندی ختم کردی جبکہ سعودی حکومت نے پہلی بار ہندوستانی ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ کو اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

بعض دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستانی فضائی کمپنی کے طیاروں کو اپنی سر زمین کے اوپر سے گزر کر اسرائیل تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی کسی اتھارٹی نے ہندوستان کی قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی اسرائیل کے لیے پروازوں کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی ہے۔

ائیر انڈیا نے حال ہی میں اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس نے سعودی عرب کی بند فضائی حدود سے اسرائیل کے لیے پروازیں چلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ بعض رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط بر قرار تھے اور میڈیا پر اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد اب آہستہ آہستہ یہ روابط برملا ہو رہے ہیں۔

ٹیگس