امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہیں کریں گے، شمالی کوریا
Feb ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرمائی اولمپک کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا جانے والے عہدیدار امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہیں کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی کھیلوں کے موقع پر شمالی کوریا کے عہدیداروں کا امریکی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی تسلط اور بالادستی کو ہرگزقبول نہیں کرتا اور جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی کھیلوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہے۔شمالی کوریا امریکہ کو جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی اور بحران کا اصل ذمہ دار قرار دیتا ہے۔