برطانوی پارلیمنٹ میں کام کرنے والوں پرغیرانسانی حملے
برطانوی پارلیمنٹ میں کام کرنے والے ہر پانچ میں سے ایک فرد کو گزشتہ برس جنسی ہراسانی اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کام کرنے والے ہر پانچ میں سے ایک فرد کو گزشتہ برس کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا یا اسے غیر مناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔
اس رپورٹ میں اس طرح کے رویوں سے بچنے کے لیے شکایات جمع کرانے کا ایک نیا نظام لانے کے ساتھ ادارے کے کلچر میں بنیادی تبدیلیاں لانےاور اس جرم میں ملوث افراد کے لیے سزا کی سفارش کی گئی ہے۔
ہاؤس آف کامن کی سربراہ اینڈریا لیڈسم کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ آج کا دن برطانوی پارلیمنٹ اور سیاست کے لیے بہت اہم ہے۔
برطانوی پارلیمان کی طرف سے تیار کرائی گئی اس رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے 20 فیصد افراد نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت کی اور ایسی شکایات کرنے والی خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں دو گنا تھی۔