ماسکو کے قریب روسی مسافر طیارہ حادثے کا شکار
روس کا ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس میں سوار اکہتر افراد کے ہلاک ہوجانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافاتی علاقے میں اتوار کو اندرون ملک پرواز کے دوران ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے طیارے میں اکہتر افراد سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق روسی کمپنی ساراتو کا اینتونوف اے این ایک سواڑتالیس قسم کا طیارہ ماسکو کے دومودی دیف ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے بعد اوسرک جارہا تھا۔ طیارے میں پینسٹھ مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے کے ملبے کا ایک حصہ ملا ہے۔ روس کی ہنگامی حالت کی وزارت نے کہا ہے کہ تحقیقات کے لئے ایک ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے۔ جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگ کے شعلوں میں لپٹے ہوئے ایک طیارے کو فضا سے زمین پر گرتے دیکھا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔