Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کا یو ٹرن، شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش

امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا چاہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن  دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامع شوکری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کو خود طے کرنا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے کے لئے کب تیار ہو گا۔ شمالی کوریا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اُس کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے مذاکرات ہو سکتے ہیں بشرطیکہ شمالی کوریا با معنی مذاکرات پر راضی ہو۔ اُنہوں نے دورہ مصر کے دوران لیبیا اور شام کے بارے میں بات چیت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا اورشمالی کوریا کی جانب سے امریکی دھمکیوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے اورامریکہ پر حملہ کرنے کی دھمکی کے بعد امریکہ نے نرم لہجہ اختیار کرتے ہوئے شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔

ٹیگس