روس پر نیا امریکی الزام
Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
ٹرمپ انتظامیہ نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017 میں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثر ہوا اور عالمی سطح پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم غارت ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کرچکا ہے۔