Feb ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ بدترین امریکی صدر: امریکی سروے

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا گیا ہے۔

اخبار نیو یارک ٹائمز نے بہترین اور بدترین امریکی صدور پر سروے کرایا جس کے مطابق ابراہم لنکن ملک کے بہترین اور ڈونلڈ ٹرمپ بدترین صدر ہیں جب کہ سابق صدر باراک اوباما 10 بہترین صدور میں جگہ بناسکے۔

ہر4 سال بعد ہونے والے اس سروے میں لوگوں نے کھل کر اپنی پسندیدگی کااظہار کیا، سروے میں امریکن پولیٹیکل سائنس ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور سیاست پر گرفت رکھنے والے نامور افراد نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جن سے ان کے قریبی افراد بھی خوش نہیں ہیں۔ اور جس قدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور خواتین نے جس قسم کے غیر اخلاقی الزامات ان پرعائد کئے اس کی بھی امریکی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

ٹیگس