Feb ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کا کردار بڑھانے کی ضرورت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی تنازعات اور جھڑپوں کی روک تھام میں تنظیم کا کردار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیرمین ملک کی حثیت سے کویت کے نمائندے نے کونسل کے تمام رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم اس میں صرف کویت، پولینڈ اور آئیوری کوسٹ کے وزارئے خارجہ جبکہ قزاقستان کے نائب وزیر خارجہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد بین الاقوامی اداروں میں پیدا ہونے والی سوچ میں صرف جنگوں کی روک تھام ہی نہیں بلکہ عالمی برادری کے ارکان کا احترام کیے جانے کا معاملہ بھی نمایاں تھا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی سے متعلق اسٹریٹیجی کی از سرنو تدوین ضروری ہے تاکہ خونریز جھڑپیں رونما ہونے سے پہلے ہی ان کی روک تھام کی جا سکے۔
کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے اپنے خطاب میں کہا کہ انکا ملک اقوام متحدہ کے کردار کو موثر بنانے میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
پولینڈ کے وزیر خارجہ جیک چپوتاوچ نے کہا کہ سلامتی کونسل کو دنیا بھر کے ملکوں کے اقتدار اعلی کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں اور کردار کی حفاظت کرنا چاہیے۔

ٹیگس