Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • نئی سرد جنگ کا امکان مسترد

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے نئی سرد جنگ کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ولادی میر پوتین کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نئی سرد جنگ کے شروع ہونے کی بات کرنے والے، دراصل تجزیہ کار نہیں ہیں۔اس سے قبل صدر ولادی میر پوتین نے روسی پارلیمنٹ میں اپنے سالانہ خطاب کے دوران کہا تھا کہ روس نے ایسے ایٹمی ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو ہر قسم کے دفاعی نظام کو آسانی کے ساتھ عبور کرسکتے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں کو ایک دوسرے کے خلاف خطرات پیدا کرنے کے بجائے دہشت گردی کے سدباب کے لیے ایک دوسرے ساتھ متحد ہوجانا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع اور سی آئی ای اے کے سابق اعلی عہدیدار جیرمی بش نے کہا ہے کہ روس ایک بار پھر طاقتور ہورہا ہے اور یہ بات نئی سرد جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

ٹیگس