Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکی اسکولوں میں گن کلچرکی روک تھام  کا بل منظور

امریکا میں درس گاہوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیا گیا جبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردیئے گئے۔

فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے، امریکا بھر میں طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کیے۔

ایوان نمایندگان نے بھاری اکثریت سے اسکولوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا جس کے تحت خطرات کم کرنے کے لیے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ کانگریس اسلحہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی معاشرے میں گن کلچر عام ہے اور اب تو اسکولوں میں بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہونا شروع ہوئے جس کے بعد اسکولی طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا تھا۔

 

ٹیگس