Mar ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین کے مابین اقتصادی تصادم

امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اربوں ڈالر کی ڈیوٹیز لگانے کے اقدامات سے دنیا میں تجارتی جنگ چھڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جب کہ یورپ بھی امریکی اقدامات پر انتقامی کارروائی کرنے کے لیے غور کر رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پہلے اسٹیل اور ایلومینیم درآمدات پر ٹیرف عائد کیے گئے اور اس کے بعد جمعرات کو چین کی 60 ارب ڈالر کی درآمدات پر 25 فیصد تک ٹیرف لگادیے گئے۔

جواب میں بیجنگ نے بھی امریکا کو اس کی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے اور اس سلسلے میں چینی وزارت تجارت نے 128 اشیاء کی ایک فہرست بھی تیار کرلی ہے۔ ان امریکی اشیاء پر 10 سے 25 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جاسکتے ہیں۔

قبل ازیں؛ چین نے امریکا کو 3 ارب ڈالر کی مصنوعات پر انتقامی ڈیوٹیوں کی دھمکی بھی دی۔

تاہم ہفتہ کو تجارتی کشیدگی کم ہونے کے بھی اشارے ملے ہیں، امریکا اور چین نے تجارتی معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ٹیگس