اسرائیلی وزیراعظم کرپشن کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار
Mar ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو تیز بخار کے باعث مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ، انہیں بخار کے علاوہ کھانسی کی شکایت بھی تھی۔
دو ہفتے قبل بھی نیتن یاہو کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو گزشتہ بیماری سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے تھے بعد میں ڈاکٹروں نے ان کے ٹیسٹ لینے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ پیر کوصیہونی وزیراعظم نیتن یاہو ،ان کی اہلیہ اور بیٹے سے پولیس نے کرپشن تحقیقات کے لیے ایک بار پھر تفتیش کی جس کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔
نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن کی تھی۔