Mar ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکا کے 60 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس نے امریکا کے 60 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سینٹ پیٹرسبرگ میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کردیا۔

روسی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا سے 60 روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کے بعد ہم بھی 60 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکال رہے ہیں، اس حوالے سے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے نوٹس حوالے کردیا ہے، یہ قدم امریکا کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی ملک بدری کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو مزید اقدام کے طور پر سینٹ پیٹرسبرگ میں موجود امریکی قونصل خانے کو بند کر رہا ہے جس طرح امریکا نے واشنگٹن میں روسی قونصل خانے کو بند کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسی طرح کے اقدامات ان ممالک کے ساتھ بھی اٹھائیں گے جنہوں نے رواں ہفتے ہمارے سفارت کاروں کو ملک بدر کیا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکا اور یورپ سمیت 30 کے قریب ممالک نے 150 سے زائد روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹیگس