Apr ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • چین اور امریکا آمنے سامنے

چین نے بھی امریکا سے درآمد کی جانے والی 128 اشیا پر 15 سے لے کر 25 فیصد تک ٹیکس عائد کردیا ہے۔

چین نے درآمدی محصول میں اضافہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور المونیم کی امریکا میں درآمدات پر محصول کے اضافے کے جواب میں کیا ہے۔ چین نے کہا ہےکہ یہ اقدام چینی مفادات کے تحفظ اور امریکا کے نئے محصول سے ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں توازن پیدا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل چین نے کہا تھا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ان کی معیشت متاثر ہوتی ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔ امریکی حکام نے پہلے ہی درجنوں ارب ڈالر کے چینی درآمدات پر محصول لگانے کے منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ترجمان چینی وزارت تجارت و خزانہ کے مطابق چینی فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔ چین کی طرف سے لگائے گئے ان ٹیکسوں کی مالیت 3 بلین امریکی ڈالرز بنتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر 60 بلین ڈالرز کے اضافی تعزیری ٹیکس لگانے کے منصوبے کااعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس