روسی صدر کا حکم،11 جنرل عہدوں سے برطرف
Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
کرملین نے اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے11 جنرلوں کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے11 جنرلوں کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے وزارت داخلہ ، روسی جیلوں کے مراکز اور روسی امداد اور تحقیقات کے اداروں میں تعینات 11 روسی جنرلوں کو عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ ابھی تک برطرفی کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔