روس کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی مذمت
Apr ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
روس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال کو ناقابل قبول قرار دیاہے۔
روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق روس غزہ میں اسرائیلی طاقت کے استعمال کی مذمت کرتاہےاورفلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی طاقت کا استعمال مکمل طورپر ناقابل قبول ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل خطرناک کشیدگی پھیلانے والے اقدامات سے باز رہے ۔
واضح رہے کہ غزہ میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی مظلوم اور نہتے فنسطینیوں پر فائرنگ سے31 سے زائد فلسطینی شہید اور 3000 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔