امریکا اور روس جنگ کے دہانے پر
Apr ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ یہ وقت بتائے گا کہ روسی ڈبل ایجنٹ پر گیس حملے میں کون ملوث تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ امریکا اور روس جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
میخائل گوربا چوف نے کہا کہ شام کے معاملات اور خطرناک حد تک بڑھتی کشیدگی لمحہ فکریہ ہے،موجودہ حالات میں ذراسی غلطی بڑی تباہی لا سکتی ہے ۔
میخائل گوربا چوف نے مشورہ دیا کہ روس اور امریکہ کے صدورکو مل کر کشیدگی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔
سویت یونین کے آخری صدر نے برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ 66سالہ سرگئی اسکریپل اور اس کی 33سالہ بیٹی یولیا پر اعصابی گیس کے حملے کوخطرناک اور نفرت انگیزقرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ اعصابی گیس کے حملے میں کون ملوث تھا۔