Apr ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ، ہٹلرثانی

شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق روس نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے امریکی صدر دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں۔

ڈپٹی چیئر مین دفاعی کمیٹی ڈوما کہتے ہیں کہ ٹرمپ اور ہٹلر ایک ہیں، بلکہ ٹرمپ ہٹلر ثانی ہیں اور وہ دنیا کے لئے ہٹلر ثانی بن گئے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور شام پر امریکی اتحاد کا حملہ کھلی جارحیت ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ،برطانیہ اور فرانس نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کربغیر کسی ثبوت کے آج صبح شام پر میزائلی حملہ کیا جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ یہ حملہ ایسے میں کیا گیا کہ جب شام کی فوج نے داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی تھی جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی شکست سے نہ فقط خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ان دہشتگردوں کو بچانے کیلئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے ملکوں اور تحریکوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور شام پر حملہ بھی اسی لئے کیا گیا ہے۔

ٹیگس