May ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے پر فرانس و آسٹریلیا کے سربراہوں کی تاکید

فرانس کے صدر اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے سڈنی میں آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبل کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایٹمی معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس، اس بین الاقوامی معاہدے پر کاربند ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ جو بھی ہو، ہمیں ہمہ جہتی مذاکرات اور سمجھوتے کی ضرورت ہے اس لئے کہ کوئی بھی، علاقے میں کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں ہے۔اس پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے بھی ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے شدہ ایٹمی معاہدہ موجودہ حالات میں بہترین آپشن ہے۔اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بھی ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا

ٹیگس