May ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • جھوٹ بولنے میں امریکی صدر کا نیا ریکارڈ

امریکی ریاست ورمونٹ Vermontکے سنیٹر برنی سنڈرز نے کل کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں اب تک 3 ہزار سے زائد بار جھوٹ بولے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنیٹر برنی سنڈرز نے کہا کہ جھوٹ بولنے کے باوجود ری پبلکن انھیں جھوٹا قرار دینے سے کتراتے ہیں۔

در ایں اثنا امریکہ کے پبلک پالیسی ادارے  نے حال ہی میں ایک سروے رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے 52 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایک جھوٹا شخص ہے۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے اور اس وقت ان کی مقبولیت کی سطح 39 فیصد ہوچکی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے، بیانات، اقدامات اور کردار اس بات کا باعث بنی کہ امریکی عوام اور سیاستدان یہ کہتے ہیں کہ وہ اس عہدے کے قابل نہیں ہیں۔

ٹیگس