May ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے، امانو

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے اعلان کے بعد ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ایک بیان میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے بدھ کے روز ایک بیان میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، ایران کے ایٹمی پروگرام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران ایٹمی معاہدے پر کاربند رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں اپنے فرائض پر عمل کر رہی ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی بھی طرح کے انحراف کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کی جانب سے اب تک گیارہ بار اس بات کا اعلان کیا جا چکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور وہ ایٹمی معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔

ٹیگس