May ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کی عدالت میں آیت اللہ شیخ زکزکی کی حاضری

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی عدالت میں پیش ہوئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی، قتل اور غیر قانونی اجتماع کرنے جیسے بے بنیاد الزامات کا جواب دینے کے لئے اپنے بیٹے کے ساتھ کدونا کی عدالت میں حاضر ہوئے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ عدالت میں حاضر ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی کو نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے رہا کرنے کا حکم سنایا تھا اس کے باوجود انھیں غیر قانوی طور پر جیل میں بند رکھا گیا ہے اور حکومت نے اب تک رہا نہیں کیا ہے۔نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک سینیئر رکن ابو حامد نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی نے انھیں ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دباؤ میں نائیجیریا کی حکومت انھیں قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دسمبر دو ہزار پندرہ میں نائیجیریا کی فوج نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی رہائشگاہ پر حملہ کر کے متعدد سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا تھا جن میں ان کے کئی بیٹے بھی شامل ہیں جبکہ آیت اللہ شیخ زکزکی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور جب سے ہی وہ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

ٹیگس