May ۱۹, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کی حمایت میں یورپی کمیشن کا بیان

یورپی کمیشن نے ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے اور یورپ کے انرجی کمیشن کے سربراہوں کی ملاقات کے بعد ایک بیان جاری کرکے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔

منگل کو یورپی انرجی کمشنراریاس کینیٹ اور ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی کی ملاقات کے بعد یورپی کمیشن نے بیان جاری کرکے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات یورپی انرجی کمیشن اور ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی ایک اور تاکید ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی انرجی کمیشن اور ایران کا ایٹمی توانائی کا ادارہ غیر فوجی ایٹمی توانائی کے میدان میں اپنے تعاون پر زور دیتا ہے۔ یورپی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر کہ جس کی توثیق سلامتی کونسل کی قراراداد بائیس اکتیس نے بھی کی ہے عمل درآمد علاقے کی ترقی وپیشرفت اورعالمی امن و صلح کے لئے ضروری ہے۔

یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے نے اب تک اپنی دس رپورٹوں میں اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی پوری طرح پابندی کی ہے اور یورپی یونین بھی اپنے طور پر ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور اس پر عمل درآمد سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرے گی۔

ٹیگس