امریکہ کے صدارتی انتخابات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مداخلت کا انکشاف
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ہفتے کے روز ایک ہنگامہ خیز رپورٹ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیر نے دو ہزار سولہ کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی جارج نادر سے ملاقات کی ہے۔
ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیر نے ایک بیان میں اس ملاقات کی تصدیق بھی کی ہے۔
اس ملاقات میں سوشل میڈیا پر ایک سرگرم عمل صیہونی ماہر جوئل زمیل بھی شامل رہا ہے۔
اس ملاقات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی نے ٹرمپ جونیر سے کہا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات چاہتے ہیں کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ہی کامیابی حاصل کریں۔