ایف بی آئی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم
امریکی وزارت انصاف نے موجودہ امریکی صدر کی انتخابی کمپین میں ایف بی آئی کے اہلکاروں کے نفوذ سے متعلق خبروں کی جانچ پڑتال کی باضابطہ درخواست کی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کے اہلکاروں کی جانب سے انتخابی عمل پر نگرانی کے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے امکان کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔
یہ خـبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے وزارت انصاف سے مذکورہ معاملے کی جانچ پڑتال کی درخواست کی تھی۔
ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اس بات کا پتہ لگایا جانا ضروری ہے کہ سابق اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے ٹرمپ کی انتخابی کمیٹی کی جاسوسی کا حکم تو نہیں دیا تھا۔
امریکی وزارت انصاف نے سن دو ہزار سولہ کے انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کرنے والے خصوصی تفتیش کار رابرٹ مولر کو اس معاملے میں وفاقی عدالتوں کے ساتھ معاونت کا حکم دیا ہے۔