May ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات کو منسوخ کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو خط لکھ کر سنگاپور میں ہونے والی طے شدہ ملاقات کو منسوخ کردیا ہے

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ  صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کو ایک خط ارسال کرکے کہا ہے کہ وہ بارہ جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات کو منسوخ کرتے ہیں - ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی ملاقات معقول اور مناسب نہیں ہے- ٹرمپ نے اپنے اس خط میں بہت ہی خطرناک اور کھلی عداوت جیسی عبارتوں کو استعمال کیا ہے - ٹرمپ نے اپنے خط میں شمالی کوریا کے رہنما کو امریکا کی ایٹمی طاقت کو بھی یاد دلایا ہے - سنگاپور مجوزہ ملاقات کی منسوخی کا اعلان ٹرمپ نے ایک ایسے وقت کیا ہے کہ جب شمالی کوریا نے اپنی نیک نیتی ثابت کرنے کے لئے بدھ کو ملک کے مشرق میں واقع پیونگ ری ایٹمی سائٹ کو تباہ کردیا تھا

ٹیگس