May ۲۶, ۲۰۱۸ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
  • شمالی اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان غیر متوقع ملاقات

شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں نے اچانک دوسری بار ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کی ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یون ھاپ کے مطابق ایوان  صدر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مون جائے ان اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے درمیان سرحدی علاقے پان مون جوم میں ہونے والی ملاقات میں ستائیس اپریل کی ملاقات کے بیان پر عملدرآمد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اس بیان میں دونوں کوریا کے رہنماؤں نے جنگ بندی کے معاہدے کو امن معاہدے میں تبدیل کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف ہر طرح  کے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرنے پر زور دیا تھا۔ جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کی فوجی موجودگی، امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں اور جنوبی کوریا میں امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب ایسے مسائل ہیں جن پر شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ہفتے کو ہونے والی ملاقات کے نتائج کا اعلان اتوار کے روز کریں گے۔

ٹیگس