شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر بہت بڑا الزام عائد کردیا
Nov ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے امریکہ اور اسکے اتحادی جنوبی کوریا پر اپنے ملک کے خلاف ایٹمی حملہ کرنے کی سازش رچنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوی سون ہوی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ہوئی ملاقات کے دوران یہ سنگین الزام عائد کیا۔ ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں شمالی کوریا کی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ جزیرہ نمائے کوریا کی صورتحال بڑی کشیدہ بنی ہوئی ہے اور وہ کبھی بھی ایک بحرانی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیونگ یانگ اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو مزید پختہ کرنے اور ممکنہ ایٹمی حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
شمالی کوریا کی وزیر نے اسی طرح یوکرین کے خلاف محاذ آرائی میں روس کے لئے اپنی حمایت پر زور دیا اور پیشنگوئی کی کہ ماسکو کو اس جنگ میں کامیابی ملے گی۔