Dec ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • چین نے امریکہ کو انتباہ دے دیا

چین کی وزارت دفاع نے ایشیا پیسیفک علاقے میں امریکہ کی جانب سے فوجی تنصیبات قائم کئے جانے پر واشنگٹن کو خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایشین پیسیفک علاقے میں امریکہ کی جانب سے، ایک ایسے ایرپورٹ کی تعمیرنو کے فیصلے کے بعد کہ جسے دوسری عالمی جنگ میں جاپان پر ایٹم بم گرانے کے لئے استعمال کیا گیا تھا، چین کی وزرات دفاع نے علاقے کے ملکوں سے، ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چینی فوج کے ترجمان ووکیان نے کہا ہے کہ ہماری فوج، علاقے میں امریکی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ چینی بحری حقوق، سلامتی اور علاقے میں چین کے اقتدار کا مکل طور پر تحفظ کرے گی۔

اس سے قبل امریکی فضائیہ کے ایک جنرل نے ایک جاپانی اخبار سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے علاقے میں چین کا مقابلہ اور جنگی طیارے تعینات کرنے کی غرض سے بحرالکاہل میں واقع گوام میں دو سو کلو میٹر کی دوری پر امریکہ کے زیر تسلط شمالی تینیا ایرپورٹ کی تعمیرنو کے بارے میں خاصی پیش رفت کی ہے۔ یہ ایرپورٹ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے یونہی پڑا ہوا ہے جس کی تعمیرنو کے بارے میں امریکی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ امریکہ، جزیرہ نمائے کوریا، بحیرہ جنوبی چین اور آبنائے تائیوان میں اپنی فوجی موجودگی کی بنا پر علاقے میں کشیدگی کا باعث بنا رہا ہے جبکہ چین نے امریکہ کے فوجی اقدامات پر ہمیشہ خبردار کیا ہے۔

ٹیگس