May ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • ایہود بارک کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ

برطانوی شہریوں نے صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک پر جنگی مجرم کی حیثیت سے مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیاہے

مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی عوام کی ایک بڑی تعداد نے لندن میں اس مقام پر اجتماع کر کے کہ جہاں صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک تقریر کر رہے تھے،جنگی مجرم کی حیثیت سے ایہود بارک کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عوام کے اس اجتماع میں کہ جس میں یہودی مذہبی رہنما بھی شامل تھے، اعلان کیا گیا کہ ایہود بارک کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نعرے بھی لگائے۔برطانوی عوام نے اسی طرح غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تصاویر کی بھی نمائش کی۔

ٹیگس