May ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاک و ہند کے تعلقات میں بہتری

پاکستان اور ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی معاہدے کی پاس داری پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری کی موجودہ صوتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایم اوز نے 2003ء کے سیز فائر معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد کے ساتھ رہنے والے شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے اقدامات پر دونوں ممالک متفق ہیں جب کہ دونوں اطراف سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی و ہندوستانی حکام نے کہا کہ امن کو یقینی بنا کر موجودہ صورتحال بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر ایک دوسرے کے خلاف سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس