Jun ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعات کا سلسلہ

برطانیہ کے شہر منچیسٹر میں لوگوں پر گاڑی چرھانے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں راہگیروں پر گاڑی چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو ایک بار پھر گاڑی چڑھانے کے واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ منچیسٹر سٹی میں پیش آیا۔ برطانوی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ یہ واقعہ کیا دہشت گردی سے جڑا ہوا ہے۔

ستائیس اپریل کو برمنگھم میں شاہ جلال مسجد کے قریب لوگوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے قبل سولہ اپریل کو بھی منچیسٹر میں ہی اسی طرح کے ایک واقعے میں چھے افراد زخمی ہو گئے تھے۔

گذشتہ سال سات اکتوبر کو لندن میں اسی قسم کے ایک واقعے میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔

بائیس مارچ دو ہزار سترہ کو بھی برطانوی پارلیمنٹ کے قریب لوگوں پر گاڑی چڑھا کر کئے جانے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس