ہندوستان: جموں و کشمیر میں دہلی بم دھماکے کے ملزم کا گھر تباہ کردیا گیا
Nov ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکے کے ملزم ڈاکٹر عمر کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاد دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائي کے تحت جموں و کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ڈاکٹرعمر کے گھر کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر دھماکہ خیز مواد سے اڑاد دیا۔
ہندوستانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی دستوں نے یہ کارروائی، یہ ثابت ہوجانے کے بعد انجام دی ہے کہ لال قلعہ کے سامنے جس کار میں دھماکہ ہوا تھا وہ مبینہ دہشت گرد ڈاکٹر عمر ہی چلارہا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ دہلی لال قلعہ کے سامنے کار بم دھماکے کے کلیدی ملزمین میں ڈاکٹر عمر شامل تھا اور جس کار میں دھماکہ ہوا ہے وہ خود ڈاکٹر عمر چلارہا تھا۔