Jun ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکی عدالت کے ذریعے سیاہ فام شہری کے قتل کا تاوان چار ڈالر مقرر

امریکی عدالت نے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری کے ورثا کو محض چار ڈالر تاوان ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ایک سیاہ فام شہری کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو یہ کہتے ہوئے بری کردیا ہے کہ اس نے اپنے اختیارات کا جائز استعمال کیا ہے۔ مذکورہ عدالت کے جج نے مقتول کے ورثا کو علامتی طور پر چار ڈالر تاوان ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ تاوان کی یہ رقم بھی مکمل ختم کرنے کو سوچا جارہا ہےامریکی عدالت کے اس متعصبانہ فیصلے پر عوام میں شدید غم غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ تین بچوں کے پاب ایک سیاہ فام امریکی شہری کو سن دوہزار چودہ میں ایک پولیس اہلکار نے اس کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ اور اب عدالت نے اس کے گھر والوں کو چار ڈالر تاوان اداکرنے کا حکم دیا ہےامریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے متعصبانہ سلوک کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہتی ہیں اور شہری حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس اہلکار منصوبہ بند طریقے سے سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

ٹیگس