ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر ٹرمپ کے ٹیرف سے ہندوستان کو نقصان پہنچے گا: ممتاز ہندوستانی ماہر اقتصادیات
ہندوستان کے ایک ممتاز ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں پر ٹرمپ کے 25 فیصد ٹیرف سے ہندوستان کو نقصان پہنچے گا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق چنتن ریسرچ فاؤنڈیشن، دہلی، کے سینیئر ماہر اقتصادیات ابھیجیت اپادھیائے نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر25 فی صد ٹیرف کی دھمکی ہند ایران تجارت کے لئے نہیں بلکہ امریکی منڈیوں تک ہندوستان کی دسترس کے لئے خطرہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہندوستان زیادہ تر ایران کو چاول، چائے، دوائيں اور الیکٹرانک آلات برآمد اور ایران سے کیمیاوی مواد اور خشک میوے درآمد کرتا ہے۔
ابھیجیت اپادھیائے کا کہنا تھاکہ امریکی دھمکی، چابہار بندرگاہ سمیت کہ جس کی اسٹریٹیجک اہمیت ہے، ایران میں ہونے والی ہندوستانی سرمایہ کاری پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ چابہار بندرگاہ ہندوستان کے لئے افغانستان، وسطی ایشیا اور یورپ تک دسترس کا امکان فراہم کرنے والی اہم بندرگاہ شمار ہوتی ہے۔