Jun ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • اسپین میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

اسپین کی موجودہ جمہوری تاریخ میں پہلی بار کسی بھی حکومت کے خلاف پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپانوی سیاسی پارٹی پارتیدو پاپولر کے دور حکومت میں پہلی بار سیاسی پارٹی سوشلسٹ کی جانب سے ہسپانوی وزیراعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں 350 رُکنی ایوان میں سے 169کے مقابلے میں 180ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئی۔

تحریک عدم اعتماد سوشلسٹ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ’’ پیدرو سانچز ‘‘ نے پیش کی۔ تحریک کامیاب ہونے کے بعد ’’ماریانوراخوئی ‘‘کی جگہ پیدرو سانچز کو اسپین کا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔

عدم اعتمادکی ووٹنگ میں دائیں بازو کی جماعت ’’ سیوتادانا ‘‘ کے علاوہ ا سپین کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں نے اس کے حق میں ووٹ دیئے ۔

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی وجہ ہسپانوی عدالت کی جانب سے پاپولر پارٹی کو کرپشن میں ملوث پایا جانا بیان کیا گیا ہے ۔

ٹیگس